23 جولائی 2014 - 11:34
شام میں مخالفین کی عبوری حکومت تحلیل

شامی حکومت کے مخالفین کے درمیان داخلی اختلافات جاری رہنے کے باعث ان کی خود ساختہ عبوری حکومت تحلیل ہوگئي ہے۔

ابنا: رپورٹوں کے مطابق شامی حکومت کے مخالف گروہوں کے اتحاد نے ایک بیان جاری کرکے عبوری حکومت تحلیل کردی. ایک سواکیس افراد پر مشتمل اس گروہ کے چھیاسٹھ اراکین نے احمد طعمہ کی حکومت تحلیل کرنے کے حق میں ووٹ دیئے۔ شامی حکومت کے مخالفین کے اتحاد نے ایک بیان جاری کرکے عبوری حکومت کو عارضی طور پر انتظامات دیکھنے کی ذمہ داری دیتے ہوئے وزیراعظم کے انتخاب کے لئے اقدامات شروع کردیئے ہيں۔ آئندہ ایک مہینے کے اندر نئی حکومت کاانتخاب عمل میں آجائےگا۔ واضح رہے کہ کچھ دنوں پہلے احمد طعمہ کی جانب سے شام کی نام نہاد آزاد فوج کے چیف آف آرمی اسٹاف کی معزولی کے بعد اتحادیوں میں اختلافات بڑھ گئے تھے۔

.......

/169